پسند کی شادی  کا انجام۔۔ بیوی نے ہی شوہر کو جیل بھجوا دیا

Feb 15, 2022 | 15:16:PM

(24 نیوز)لاڑکانہ میں پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کو بیوی نے ہی جیل بھجوا دیا۔فسٹ ائیر کا طالبعلم جیل میں سزا کاٹنے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں پسند کی شادی کرنیوالا نوجوان اظہار مہدی گزشتہ آٹھ ماہ سے سنٹرل جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔نوجوان کی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے جیل بھجوانے والی لڑکی کنول نے بھی ویڈیو بیان جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کی سکولوں میں حاضری کے حوالے سے اہم خبر

لڑکی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نے مرضی سے شادی کی تھی ،والدین کے دبائو میں آکر اظہار مہدی کیخلاف بیان دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:محبت ہو تو ایسی۔اونٹنی مالک کو دیکھ کر آبدیدہ۔دل شو لینے والی ویڈیو

دوسری جانب نوجوان اظہار مہدی نے حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ میری تعلیم کا حرج ہورہا ہے مجھے جلد ازجلد رہا کیا جائے۔

مزیدخبریں