حجاب کے بغیر امتحان دینے سے انکار۔بھارت کی باہمت طالبات ڈٹ گئیں 

Feb 15, 2022 | 15:50:PM
بھارتی طلبا ، احتجاج
کیپشن: بھارتی طلبا احتجاج کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی باہمت طالبات ڈٹ گئیں ۔کئی طالبات نے حجاب کے بغیر امتحان دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ۔اسکول اور کالجز کی انتظامیہ شدت پسندوں کے رنگ گئی ۔ باحجاب طالبات کو کلاس رومز میں جانے سے روکا جارہا ہے ۔ 
یہ بھی پڑھیں:مصر میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ۔۔۔دو شیزہ کی آٹھویں منزل سے کود کر خودکشی
امتحانی سنٹرزمیں بھی طالبات کو حجاب اتارنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔اسکول اور کالجز کے طلباکئی روزسے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بچے کے والدین نے بتایا کہ اسکول نے ان کی بیٹی کو دھمکی دی اگر اس نے اسکول انتظامیہ کے حکم کی تعمیل کرنے سے انکار کیا تو وہ پولیس کارروائی کرے گی۔
ضلع اڈوپی اور شیواموگا کے اسکولوں میں کئی طالبات نے امتحان دینے سے انکار کردیا کیونکہ ان کو مجبور کیا جارہا تھا کہ یا حجاب اتاریںیا پھر امتحان میںنہیں بیٹھنے دیا جائیگا۔طالبات اسکول انتظامیہ کے حکم کیخلاف ڈٹ گئے اور امتحان میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔بچوں کے والدین نے کہا کہ ہمارے بچے حجاب پہنتے ہوئے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔تعلیمی اداروں میں ہندو طالب علم سندور پہنتے ہیں، عیسائی طلبہ مالا پہنتے ہیں اگر ہمارے طلبا حجاب پہنتے ہیں تواس میں کیا حرج ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: 14 شادیاں کرنے والا شخص گرفتار