وزیراعظم اور حکومت  کیخلاف ٹرولنگ کرنیوالے 5 افراد گرفتار

Feb 15, 2022 | 16:24:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان، خاتون اوّل اور حکومت کے خلاف ٹرینڈنگ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے۔ 

 ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ انٹیلی جنس بیورو نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی ہدایات پر لسٹیں تیار کر لیں۔آئی بی نے ایسے ٹرولرز کی لسٹیں کارروائی کے لیے سائبر کرائم کو فراہم کر دیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دو سو انہتر ٹرولرز کی لسٹیں فراہم کی گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں: طلبا کی سکولوں میں حاضری کے حوالے سے اہم خبر

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور ، گجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے پانچ ٹرولرز کو حراست میں بھی لے لیا۔  
  یہ بھی پڑھیں:محبت ہو تو ایسی۔اونٹنی مالک کو دیکھ کر آبدیدہ۔دل شو لینے والی ویڈیو

مزیدخبریں