کورونا ویکسین کے خلاف احتجاج،کینیڈا میں ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دارالحکومت اوٹاوا سمیت ملک بھر میں کووڈ۔ 19 ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینؔیڈین وزیراعظم نے پیر کو اوٹاوا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا وفاقی حکومت نے ناکہ بندی اور کاروبار کو ذہن میں رکھتے ہوئے صوبائی اور علاقائی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ایک ہنگامی ایکٹ نافذ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ قانون کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت کے لئے سنگین چیلنجز ہیں۔کینیڈا کےوزیر انصاف ڈیوڈ لامیٹی کے مطابق ایمرجنسی فوری اثر سے 30 دن تک نافذ رہے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ہنگامی قانون کو نافذ کرکے بین الاقوامی سرحد کی دوسری جانب اور ہوائی اڈوں جیسے اہم علاقوں کو بھی نشان زد اور محفوظ بنا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اب ملک کی وفاقی پولیس فورس، رائل کینیڈین مانٹڈ پولیس کے پاس میونسپل قوانین کو نافذ کرنے کا اختیار ہوگا۔انہوں نے کہا اس کے لئے فوج کی تعیناتی کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی۔لاش ایک سال تک مردہ خانے پڑی رہی