87سالہ خاتون سے زیادتی۔۔پولیس کارروائی سے گریزاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں87سالہ معمر خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے تلک نگر میں87 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ایک نامعلوم شخص نے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق معمرخاتون اپنی 65 سالہ بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں تاہم وہ ملزم کے گھر میں گھسنے کے وقت اپنی سہیلی سے ملنے گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں اور گھر میں خاتون کے علاوہ کوئی نہیں تھا۔متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے ملزم ان کے گھر آیا اور دروازہ اندر سے بند کر دیا جس پر بوڑھی خاتون نے اس شخص سے سوال کیا تو اس نے بتایا کہ وہ ایک گیس ایجنسی میں کام کرتا ہے اور اسے کسی کام کے لئے بلایا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق معمر خاتون کو شک ہوا اور انہوں نے چیخنا شروع کردیا جس کے بعد ملزم نے انہیں پہلے مارا پھر اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوتے وقت گھر میں موجود موبائل فون چوری کرکے لے گیا۔متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے کارروائی میں تاخیر کی اور شکایت درج نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں۔ عوام کو جلدسرپرائز دوں گی۔ریما خان