ماں بننے والی خاتون کیساتھ شوہر کا ناروا سلوک؛بڑی وارننگ دے دی

Feb 15, 2022 | 22:04:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک امریکی خاتون  کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کے مطابق حاملہ ہونے کے بعد موٹی ہونے سےاسکا جسم اب بہت برا نظر آرہا ہے، خاتون کے نے بتایا ہےکہ شوہر سے اس طرح کی باتیں سن کر خاتون کو کافی دکھ ہوتا ہے اور اس وہ اپنے آپ کو بہت نیچا اور گرا ہوا سا محسوس کرتی ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ ساری رات روتے ہوئے گزارتی ہے۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ویب سائٹ ’ریڈاٹ‘پر ایک خاتون نے شناخت چھپاتے ہوئے اپنا دکھ آن لائن شیئر کیا ہے،خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے پہلے بچے کا انتظار کر رہی ہے لیکن اب اس کے شوہر کو اس کا حمل کا پیٹ دیکھ کر چڑچڑاپن ہونے لگا ہے۔ اس کے شوہر نے صاف کہا ہے کہ اس کا پھولا ہوا پیٹ دیکھ کر اسے متلی  آتی ہے۔حاملہ ہونے کے دوران عورت کا جسم بہت سی تبدیلیوں سے گزرتا ہے۔ اس میں عورت کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ جیسے جیسے پیٹ کے اندر پل رہی ننھی سی جان بڑی ہوتی ہے ماں کا پیٹ بھی تیزی سے بڑھتا ہے۔ایسی صورتحال میں خواتین اکثر اپنے جسم کے حوالے سے خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔ ایسی صورت حال میں انہیں اپنے ساتھی کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن ریڈ اٹ پر ایک خاتون نے اپنے حاملہ ہونےکے بارے میں اپنا تلخ تجربہ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ یہ خاتون پہلی بار حاملہ ہوئی ہے لیکن اس کا ساتھ دینے کے بجائے اس کے شوہر نے اس کے پھولے ہوئے بڑے پیٹ کو جلد ٹھیک کرنے کی وارننگ دے ڈالی ہے۔خاتون نے آن لائن بتایا کہ حاملہ ہونے سے پہلے اس کا شوہر بہت اچھا تھا۔ وہ کافی مددگار تھا۔ لیکن جیسے ہی وہ حاملہ ہوئی، نہ جانیں اس کے شوہر کو کیا ہوگیا؟ اب وہ اس کا پیٹ کو دیکھ کر کافی چڑچڑا سا رہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون 34 ہفتوں کی حاملہ ہے۔ اپنے شوہر کو گزشتہ 10 سال سے جانتی ہے۔ اس خاتون کا مزید کہناہے کہ وہ یقین نہیں کر سکتی کہ یہ وقت اس کے لئے اتنا برا ثابت ہوگا۔اس خاتون کی سٹوری جیسے ہی سوشل میڈیا پر  آئی تو کئی لوگ خاتون کی حمایت میں سامنے آئے۔ بہت سے لوگوں نے اسے ایسے شخص کو چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ ایک شخص نے لکھا کہ ایسے ساتھی سے تنہا رہنا بہتر ہے۔ ایک نے اس شخص کو غیر معمولی کہا۔ اس خاتون کی یہ دررناک کہانی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے اہم پیغام

مزیدخبریں