پشاور نے کوئٹہ کو 24رنز سے شکست دے دی

Feb 15, 2022 | 22:16:PM
 پشاور ِزلمیِ لوگو
کیپشن: (فائل فوٹو) پشاور زلمی کا لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کےساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں آج ہونیوالے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24رنز سے شکست دے دی۔  پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر161 رنز بنا سکی۔

 قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتا اور  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔  پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے 20 اوورز میں 185 رنز بنائے جبکہ اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے اہم پیغام