سعودی عرب کرین حادثہ،مشہورکمپنی پر 20 ملین ریال جرمانہ عائد

Feb 15, 2023 | 00:23:AM
سعودی عرب کرین حادثہ،مشہورکمپنی پر 20 ملین ریال جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی فوجداری عدالت نے کرین حادثے میں غفلت برتنے پر نامور تعمیراتی کمپنی بن لادن پر 20 ملین ریال کا جرمانہ عائد  کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ کی فوجداری عدالت نے نیا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں 3ملزمان کو 6ماہ قید  30 ہزار ریال جرمانے، 4 ملزمان کو 4 ماہ قید اور 15 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی  گئی ہے اور بن لادن کمپنی کو لاپروائی اورسلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 20 ملین ریال کا جرمانہ کیا  گیا ہے ،کرین حادثہ 2015 میں ہوا تھا جس میں سو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔