اہم شخصیت عہدے سے فارغ

Feb 15, 2023 | 09:31:AM

(ویب ڈیسک) نگران حکومت کی ہدایت پر پنجاب میں پی اینڈ ڈی کی مجاذ اتھارٹیوں میں وائس چیئر پرسن کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ڈی نوٹیفائی کر دیئے گئے۔

فیصل فاروق چیمہ کو چیئر پرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی،عامر سعید راں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں بطور چیئر پرسن، بشارت راجہ کو چیئرمین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، محمد افضل کو ممبر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، احسان الحق اور فوزیہ عباس نسیم کو بھی ممبر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ہٹا دیا گیا۔

کابینہ کی منظوری کے بعد پی اینڈ ڈی کی مجاز اتھارٹیوں سے سابقہ حکومت کے ممبران ڈی نوٹیفائی کئے گئے۔

مزیدخبریں