پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  32 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

Feb 15, 2023 | 09:34:AM

(ویب ڈیسک)  حکومت نےعوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری کر لی پیٹرول کی قیمتوں میں  32 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان جو کہ جمعرات  کے روز  متوقع ہے۔

ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بھی 10روپے فی لیٹراضافہ کیا جارہا ہے۔ اس طرح یہ مجموعی اضافہ 50 روپے فی لیٹر ہوجائیگا۔ اس کی بنیادی وجہ ڈالر کی شرح مبادلہ میں بڑھتی ہوئی بے قابو قدر بتائی جارہی ہے جو تقریباً 272 روپے کا ہوگیا ہے۔

 متعلقہ حکام اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 12.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 281.87 روپے اور ڈیزل کی 12.8 فیصد اضافے کے ساتھ 262.8 روپے سے بڑھ کر 295.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

ضر ور پڑھیں: منی بجٹ سے پہلے 115 ارب روپے کے ٹیکس عائد

مٹی کا تیل 217.88 روپے فی لیٹر ہوگا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 196.90روپے فی لیٹر ہوگی۔ یہ قیمتیں ٹیکسوں کے حجم پر اخذ کی گئی ہیں۔ ڈیزل پر لیوی جو 40 روپے فی لیٹر ہے وہ 10 روپے اضافے کے ساتھ 50 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

ان اضافوں سے 850 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف ہے لیکن اس مد میں شارٹ فال کا تخمینہ 250 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ حکومت یکم تا 15فروری پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 35 روپے فی لیٹر غیر معمولی اضافہ کر چکی ہے۔

مزیدخبریں