منی بجٹ سے پہلے 115 ارب روپے کے ٹیکس عائد

Feb 15, 2023 | 10:49:AM

Read more!

 (24 نیوز) منی بجٹ سے پہلے 115 ارب روپے کے ٹیکس عائد کر دیئے گئے۔ وفاقی کابینہ نے جنرل سیلز ٹیکس کا ریٹ بڑھانے کی بھی منظوری دے دی۔

جنرل سیلز ٹیکس کا ریٹ بڑھا دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 کر دی۔ وفاقی کابینہ نے جنرل سیلز ٹیکس کا ریٹ بڑھانے کی منظوری دی۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی کابینہ کو سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کا اختیار ہے۔ ایک فیصد سیلز ٹیکس میں اضافے سے 55 ارب روپے کا اضافی ٹیکس حاصل ہوگا۔

ضرور پڑھیں :فیکٹریاں بند ہونے کا امکان،صنعتکاروں نے بتا دیا

ایف بی آر نوٹفیکیشن کے مطابق سیگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھا دی گئی۔ سیگریٹس پر ڈیوٹی بڑھانے سے 60 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے۔ سیلز ٹیکس، سیگریٹس پر ڈیوٹی میں اضافے سے 115 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

ادھر آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار، منی بجٹ سے ہزاروں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافے سے ہزاروں اشیاء مہنگی ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ کے تحت متعدد لگژری اشیاء پر ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز ہے۔ درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔

سمینٹ کے فی کلو پر ایف ای ڈی میں 50 پیسے اضافے کی تجویز، شوگری ڈرنکس پر 10 فیصد ایف ای ڈی لگانے کا امکان ہے، مشروبات پر ایف ای ڈی 13 سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

مزیدخبریں