شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری کو پہلے ویلنٹائن ڈے پر کیا تحفہ دیا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم ’پٹھان‘ نے اپنے عالمی مجموعی باکس آفس کلیکشن کے کئی ریکارڈ توڑ دیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، پٹھان نے 475 کروڑ روپے کو عبور کر لیا ہے اور 500 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے۔
فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ایکشن سٹائل کو شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی جبکہ انہیں اکثر کنگ آف رومانس بھی کہا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان کے پاس رومانوی طرز کی فلموں کی ایک لمبی فہرست ہے جس سے وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔
اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے علاوہ ان کی ذاتی زندگی بھی کافی دلچسپ اور متاثر کن ہے۔ بہت سے لوگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کو ایک مثالی جوڑے کے طور پر دیکھتے ہیں کیونکہ ان کی محبت کی کہانی کافی ہلچل مچاتی ہے، اسی وجہ سے بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو 'کنگ آف رومانس' سے کچھ 'رومانٹک ٹپس' لینا چاہتے ہیں۔
ضرور پڑھیں : شان مسعود اور نیشے خان کےولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ویلنٹائن ڈے پر شاہ رخ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنا پہلا ویلنٹائن ڈے کیسے منایا اور انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری کو تحفے کے طور پر کیا پیش کیا۔منگل کو شاہ رخ نے ٹویٹر پر AskSRK #سیشن شروع کیا۔جس کے بعد ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ نے اہلیہ کو ویلنٹائن ڈے کا پہلا تحفہ کیا دیا تھا ؟ جس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ اس بات کو 34 سال ہوچکے ہیں لیکن شاید میں نے گلابی پلاسٹک کی بالیوں کا جوڑا دیا تھا ۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری کی محبت کی کہانی کسی رومانوی فلم سے کم نہیں ہے۔ ان کی پہلی ملاقات دہلی میں ہوئی تھی ، شاہ رخ خان کے عالمی سپر اسٹار بننے سے بہت پہلے۔ چھ سال کی منگنی کے بعد، انہوں نے 1991 میں شادی کی۔