دنبہ کڑاہی کی خوب دھوم ، عوام ذائقے کے دیوانے

Feb 15, 2023 | 11:35:AM
الیاس دنبہ کڑاہی اپنے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی معروف اور بے حد مزےدار  دنبہ کڑاہی اپنے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے۔ 

لاہوریئے کھابوں کے شیدائی۔ جن کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ زندہ رہنے کیلئے نہیں کھاتے، بلکہ کھانے کیلئے زندہ ہیں۔ کچھ ایسے ہی نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں سرد شاموں میں، جب چٹخورے گھروں کی بجائے ڈنر باہر کرنا پسند کرتے ہیں۔

لاہور کے روایتی کھانے اپنی جگہ مگر دنبہ کڑاہی کی بھی خوب دھوم ہے۔ خوشبو دار مصالحہ جات میں بھنہ ہوا گوشت بھوک بڑھاتا ہے۔ جب کڑاہی تیار ہو جائے تودھنیہ چھڑکا جائے،  لیموں کے چٹخارے کی بھی کیا ہی بات ہے۔

ضرور پڑھیں :ویلنٹائن ڈے کافی ،ناقابل یقین حد تک  بنانے میں آسان 

ٹھنڈے ٹھار موسم میں گرما گرم گوشت کا اپنا ہی لطف ہے، کڑاہی سے اٹھنے والی بھینی بھینی خوشبو جانے والوں کو بھی اپنی جانب کھینچ لاتی ہے۔ایک نجی ریسٹورنٹ کے دنبہ کڑائی بنانے کے کرتا دھرتا کہتے ہیں کہ ان کا کھانا لذت اور معیار میں لاثانی ہے،وہ اسے دل و جان سے تیار کرتے ہیں۔

گلشن راوی کی  دنبہ کڑاہی اپنے معیار اور ذائقے کے باعث مشہور ہے۔ تندوری روٹی اور سلاد کھانے کا لطف دوبالا کرتے ہیں۔