کوچنگ کیلئے مکی آرتھر سے معاملات تقریباً طے پاچکے ہیں، چیئرمین پی سی بی

Feb 15, 2023 | 13:05:PM

(ویب ڈیسک) سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے مکی آرتھر سے معاملات تقریباً طے پاچکے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم صرف پی ایس ایل میں نہیں ڈومیسٹک میں بھی اسپانسرز لارہے ہیں، ڈومیسٹک میں ٹاپ پلیٸرز ہوں گے اور اسپانسرز بھی آئیں گے، اس سال ڈومیسٹک میں بہت نٸی چیزوں ہونے جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عامر کیلئے دروازے کھلے ہیں! عماد، شرجیل کی خدمات کا سوچ رہے ہیں، چیف سلیکٹر

ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مکی آرتھر سے معاملات تقریباً طے ہوگئے ہیں، مکی آرتھر کی 90 فیصد ٹیم بن گٸی ہے، جیسے ہی ڈیل فاٸنل ہوگی میں انہیں یہاں بلا لوں گا۔

نجم سیٹھی کی ظہیر عباس سے ملاقات 

 دوسری جانب چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس سے ملاقات کی ،نجم سیٹھی نے ظہیر عباس کی عیادت کی ،چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ظہیر عباس کے ساتھ  تقریباً ایک گھنٹے تک وقت گزارا،نجم سیٹھی نے ظہیر عباس کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں