شادی کے دوسرے روز ہی دلہن نے اصلی زندگی میں فلمی سین کردیا

Feb 15, 2023 | 13:05:PM

(ویب ڈیسک ) ایک ڈرامائی واقعہ جو سونم کپور کی فلم  'ڈولی کی ڈولی'سے ملتا جلتا ہے ، جے پور جانے والی مرودھر ایکسپریس ٹرین میں  نئی نویلی دلہن نے دلہا اور اس کےخاندان کے افراد کو نشہ آور چیز پلا کر تمام نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان  چرا لیا اور   فرار ہو گئی  ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان  (ہندوستان )  کے علاقہ اجمیر میں  رہنے والے انکت مہیشوری کی شادی 5 فروری کو اتر پردیش کے گورکھپور کی گڑ یا یادو کے ساتھ طے ہوئی تھی۔اطلاعات کے مطابق، دولہا اپنے خاندان کے ساتھ آیا اور رسم و رواج کے مطابق گڑیا سے شادی کر لی۔ دولہا اور دلہن کی الوداعی کی تاریخ 6 فروری مقرر کی گئی۔

6 فروری کو نوبیاہتا جوڑے کو  خاندان کے ساتھ  و اپسی گھر  کیلئے روانہ ہونا تھا ۔ دلہا دلہن ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے سیر و تفریح ​​کے دوران کئی مقامات پر  بھی گئے۔بعد ازاں دلہن کا کوئی رشتہ دار   چھوٹو کھٹکانہ بھی ان کے سفر میں شامل ہوگیا۔ٹرین میں سوار ہونے کے بعد  چھوٹو  نے دلہے اور اس کے خاندان والوں کوخشک میوہ جات اور نشہ بھری چائے پیش کی جو وہ ا لگ الگ  پیکٹوں میں لے کر آیا تھا۔

ضرور پڑھیں :دلہے کیلئے انوکھا تحفہ ، شادی یادگار بن گئی

جس کو نوش کرنے سے وہ  بےہوش ہو گئے  بعدمیں    گڑیا،نگینہ  اور چھوٹو نے تمام نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان اکٹھا کیا اور کانپور سنٹرل ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے نیچے اتر گئے۔بعد میں جب انکت اور اس کے خاندان کے افراد کو ہوش آیا تو وہ دیکھ کر حیران رہ گئےدلہن اور اس کا رشتہ دار  ان کی تمام رقم اور زیورات لے کر فرار ہو گئےہیں۔

جس کے بعد دلہے نے اٹاوہ  جی آر پی میں اس کے خلاف شکایت درج کرائی۔ جی آر پی فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کے لیے حرکت میں آگئی۔پولیس کے مطابق دلہن کی یہ دوسری شادی تھی اور اس سے پہلے اس نے اسی طرح ایک اور آدمی کو بھی دھوکہ دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق، ٹرین سے اترنے کے بعد، گڑیا، نگینہ اور چھوٹو بس کے ذریعے پریاگ راج گئے جہاں سے وہ وارانسی چلے گئے۔ بعد میں گڑیا اور نگینہ کو جی آر پی نے وارانسی اسٹیشن سے اس وقت پکڑ لیا جب وہ گورکھپور جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس ان کے گروہ میں شامل دیگر افراد کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزیدخبریں