(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں ، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 19 مارچ کو ہونے والے میچ کے 22 ہزار والے ٹکٹس بھی ناپید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی جانب سے آن لائن ٹکٹس پورٹل کا سکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور میں 19 مارچ کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے فائنل ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں ، یہاں تک کہ 22 ہزار روپے والے ٹکٹس بھی فروخت ہو گئے ہیں، جس سے ایک بات تو وقت سے پہلے ہی واضح ہو چکی ہے کہ اس دن ہاوس فل کا بورڈ نظر آنے والا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے 18 قسم کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کیے گئے تھے جن کی کم سے کم قیمت 1200 روپے رکھی گئی تھی اور اسی طرح قیمت بڑھتے بڑھتے سب سے زیادہ قیمت 22ہزار روپے رکھی گئی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 14 فروری کو لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس کی فروخت شروع کی گئی تھی اور صرف2 دنوں میں ہی تمام کی تمام ٹکٹس فروخت ہو گئی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 8 کے فائنل میچ کے تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکے ہیں، لیگ میچز اور پلے آف مرحلے کے میچز کے بھی 90 فیصد سے زائد ٹکٹ بک چکے۔
یہ بھی پڑھیے: عامر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، بابر کی کور ڈرائیو پر دلچسپ میمز
رپورٹ کے مطابق 12 مارچ کو شیڈول پی ایس ایل کی روایتی حریف ٹیموں لاہور اور کراچی کے میچ کے 90 فیصد سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔
اس مرتبہ پی ایس ایل ملک کے 4 بڑے شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جارہی ہے تاہم اس سلسلے میں ہر اسٹیڈیم میں ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔
راولپنڈی میں ہونیوالے میچز میں ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 1900 اور زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے ہے، اسی طرح ملتان میں ہونیوالے مرحلے میں سب سے کم قیمت جنرل کیٹیگری کے ٹکٹ کی 650 روپے ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 18 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
اگر کراچی میں ہونے والے میچز کی بات کی جائے تو وہاں بھی ٹکٹ کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے۔