کراچی: کریم آباد سمبروز اسپتال میں لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی کے علاقے کریم آباد میں نجی اسپتال کی لفٹ گر گئی جس سے اس میں موجود مریضہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق خاتون مریضہ کو اسٹریچر پر لفٹ میں لے جایا جا رہا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو دوسرے فلور سے لفٹ کے ذریعے نیچے لایا جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پانچ ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ
پولیس کے مطابق فوری طور پر مریضہ کو باہر نکالا گیا، بے احتیاطی کے باعث اسٹریچر پلٹنے سے مریضہ کمپارٹمنٹ میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی میت عباسی شہید اسپتال منتقل کی جارہی ہے۔ خاتون کی شناخت سمیعہ کے نام سے ہوئی جنہوں نے آج صبح ہی ایک بچی کو جنم دیا تھا۔