(ویب ڈیسک)ڈالر کی قدر میں اضافہ، فضائی ٹکٹوں پر مسلسل اثر انداز ہونے لگا۔ بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں۔
ڈالر کی قدر میں اضافے سے لاہور سے جدہ، مدینہ ٹکٹ میں 28 ہزار روپے اضافہ ہوگیا۔لاہور سے دبئی ٹکٹ میں 11 ہزار روپے سے زائد اضافہ ہو گیا۔لاہور سے دبئی یک طرفہ کم از کم کرایہ 88ہزار سے بڑھ کر 99 ہزار روپے تک ہو گیا۔
ضرور پڑھیں: لاہور کے باسیوں کیلئے بری خبر ، ایک اور بحران کا سامنا
لاہور سے کراچی کرائے میں 7ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔لاہور سے کراچی دوطرفہ کرایہ 34ہزار سے بڑھ کر 41 ہزار روپے ہو گیا۔لاہور سے استنبول کرائے میں 15ہزار روپے سے زائد اضافہ، یک طرفہ کرایہ 1لاکھ 88 ہزار روپے ہو گیا۔لاہور سے ٹورنٹو کرائے میں 35ہزار روپے سے زائد اضافہ، یک طرفہ کرایہ 5لاکھ 3 ہزار روپے ہو گیا۔
واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد گزشتہ 10 روز میں 10 سے 12 روپے کم ہوچکی ہے۔