آٹے کے اندر فوڈ سپلیمنٹس ملانے کیلئے قانون سازی کی تجویز

Feb 15, 2023 | 15:03:PM
 آٹے کے اندر فوڈ سپلمنٹس ملانے کیلئے قانون سازی کی تجویز
کیپشن:  آٹے کے اندر فوڈ سپلمنٹس ملانے کیلئے قانون سازی کی تجویز
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان  کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے،پاکستانی عوام کی بڑی تعداد  غذائی کمی کا شکار ہیں ۔ 

سماجی تنظیم  نیوٹریشن انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں 50 فیصد خواتین غذائی کمی کا شکار ہیں جبکہ سالانہ 40 فیصد بچے غذائی کمی کےساتھ پیدا ہوتے ہیں۔کل بچوں کا 46 فیصد حصہ مختلف غذائی اجزا کی کمی میں مبتلا ہے۔خواتین اور بچوں میں غذائی کمی کے باعث قومی خزانے کو سالانہ 7.8 ارب ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔


 بین الاقوامی ادارے نے پاکستانی حکومت کو تجویز دی ہے کہ   آٹے کے اندر فوڈ سپلیمنٹس ملانے کیلئے قانون سازی کریں۔دنیا بھر میں 1920 سے فوڈ سپلیمنٹس پر قانون سازی موجود ہے۔