میچ فیس کا 10 فیصد صدقہ ہے، جاوید آفریدی

Feb 15, 2023 | 15:57:PM

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیزن 8 کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے 10 فیصد میچ فیس جرمانے کو صدقہ قرار دے دیا۔

گزشتہ شب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ جرمانہ کیا۔

اب جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں لکھا کہ 10 فیصد میچ فیس صدقہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے کیونکہ دونوں فاتح ٹیموں نے ایک اوور مقرر وقت ختم ہونے کے بعد کرایا تھا۔

مزیدخبریں