(طارق ملک)شیخوپورہ میں سال 2022 میں مجموعی طور پر 23248 مقدمات درج کئے گئے، 233 افراد کو قتل بے دردی سے قتل کیا گیا جبکہ 52 افراد کو دوران ڈکیتیاں گولیاں ماری گئی۔
2023 کے آغاز میں بھی شیخوپورہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں،سال 2022 کے دوران ضلع شیخوپورہ کے 16 پولیس اسٹیشنز میں مجموعی طور پرہزاروں مقدمات درج ہوئے جن میں 1526 مقدمات کی اخراج رپورٹ بنائی گئی اور 11276 مقدمات کو چالان کیا گیا جن میں 3228 مقدمات ابھی تک نامکمل چالان ہیں۔
سال 2022 میں 302 کے ٹوٹل 233 مقدمات درج ہوئے جس کے مطابق 230 سے زائد افراد کو بے دردی سے قتل جبکہ 52 شہریوں کو دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے گولیاں مار کر زخمی کیا۔
شیخوپورہ میں دفعہ 395 کے تحت 41 مقدمات درج ہوئے جہاں 6 سے زائد ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی وارداتیں کی اس طرح گھر میں چوری کے 291 مقدمات درج ہوئے جس میں گھریلو سامان وغیرہ چوری کیا گیا، 2364 چوری کی ایف آئی آر دج کی گئیں جس میں شہری کروڑوں کے سامان سے محروم ہوئے۔
شیخوپورہ میں دفعہ 381A کی 1762 ایف آئی آر ریکار ڈ ہوئی جس کے مطابق شہری ہزاروں موٹر سائیکلوں اور محکمہ واپڈا ٹرانسفارمر سے محروم ہوا،تھانہ فیکٹری ایریا میں سب سے زیادہ 3285، تھانہ فیروزوالہ میں 2841 اور تھانہ بھکھی میں 1953 مقدمات درج ہوئے۔
شہریوں نے شیخوپورہ پولیس کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اپنا رویہ بہتر کرنے کے ساتھ چوروں ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی زندگی گزار سکیں ۔