(24نیوز) سیکرٹری خوراک زمان وٹو نے گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا کا فیصلہ کر لیا۔
سیکرٹری خوراک زمان وٹو کا ذخیرہ اندوزوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گندم ذخیرہ کرنے والے گندم مارکیٹ میں لے آئیں،ذخیرہ شدہ گندم بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی، گندم ذخیرہ کرنے والے گوداموں پر چھاپے مارنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، چھاپہ مارٹیموں کی نگرانی خود کروں گا۔
جن آڑھتیوں نے اپنے سٹاک کلیئر نہیں کئے وہ ڈیٹا آپ ڈیٹ کرا لیں،غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی،چاندی کا بھی ریٹ گر گیا