(24نیوز)لاہوریے مردہ جانور کا گوشت کھانے سے پھربچ گئے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بابوصابو انٹرچینج پر بڑی کارروائی،مردہ گوشت لے کر جانے والی گاڑی پکڑی لی ،14من وزنی مردہ جانور برآمد کرلئے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں میٹ سیفٹی ٹیموں نے مردہ جانور سپلائرپکڑا،گوشت تیار کرنے کیلئے مردہ جانور کو چھپا کر گاڑی میں لے جایا جا رہا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے انسانی صحت کے دشمن ہیں، لاغر،بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،خوراک سے وابستہ ہر کاروبار کو فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کرنا لازم ہے،صوبہ بھر میں معیاری اور صحت بخش اشیاء خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی،چاندی کا بھی ریٹ گر گیا