محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ویجلینس سیل سے حساس نوعیت کا ریکارڈ غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ویجلینس سیل سے حساس نوعیت کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کے ویجلینس ونگ سے ہاوسنگ سکیموں کے خلاف جاری تحقیقات کے ریکارڈ سمیت دیگر حساس نوعیت کے ریکارڈز بھی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے حساس نوعیت کے ریکارڈ کی گمشدگی پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے ، اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی کمیٹی ڈائریکٹر لیگل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل،اے ڈی ڈاکومنٹس شامل ہونگے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی،اے ڈی ایڈمن بھی انکوائری ٹیم میں شامل ہیں۔