پہلی پاکستانی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم جون میں سینماؤں کی زینت بنے گی

Feb 15, 2023 | 23:02:PM

(24نیوز) کیو سینما گلبرگ میں پہلی پاکستانی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم کے ٹیزر لانچنگ کی تقریب منعقد  کی گئی، فلم (اللہ یار دی ہنڈرڈز فلاورز آف گاڈ) اسی سال جون میں سینماؤں کی زینت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلم کے ٹیزر لانچنگ کی تقریب میں اداکار ہمایوں سعید ،واسع چودھری، بشریٰ انصاری اور اقراء عزیز سمیت دیگر اداکاروں نے شرکت کی، جبکہ تقریب میں فلم کے پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے، تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم میں ہمایوں سعید ، اقراء عزیز  اور واسع چودھری نے کریکٹرز  کے وائس اوورز کئے ہیں۔

ٹیزر لانچنگ کے بعد فلم میں وائس اوور کرنے والے فنکاروں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا گیا،  اداکار واسح چودھری نے تقریب میں کہا کہ ہماری فلموں کا معیار اب علیحدہ ہوگیا ہے،بھارت سے ٹماٹر آسکتا ہے تو بھارتی فلمیں بھی پاکستان میں لگ سکتی ہیں۔  

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ہماری آنے والی فلمیں اور بھی معیاری فلمیں ہوں گی,فلم کے حوالے سے بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے فلم میں بڑی اچھی وائس اوور کی ہے۔ 

واضح رہے کہ فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گرد گھومتی ہے جو ماحول کو بچانے کیلئے روبوٹ بنتا ہے۔ 
 

مزیدخبریں