گورنر سندھ کی پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی سے ملاقات, ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال استحکام پاکستان کی ضرورت و اہمیت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پگارا خاندان نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد جیتنے والے مزید 3 ارکان اسمبلی ن لیگ میں شامل
دوسری جانب پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا کہ میرے والد صاحب نے ہمیشہ افواج پاکستان کی حمایت کی،میرے لاکھوں مرید آج بھی دفاع وطن اور استحکام پاکستان کے لئے ہر ممکن قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔