این اے 11 سوات؛کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11 سوات سے امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلافے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، انجنئیر امیر مقام کی کامیابی کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ماضی میں تو تمام کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن ایک ساتھ ہی نہیں کیا جاتا تھا؟ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جی، ہوتا تو ایک ساتھ ہی تھا لیکن پھر عدالتوں میں کچھ مشکلات پیش آتی تھیں، کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ ایک ساتھ اور الگ الگ بھی نوٹیفکیشن کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں اضافہ،پٹرول کتنا مہنگا ہوگا؟
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پہلے الیکشن ایک دن ہوتا تھا، اب ایک الیکشن آٹھ اور دوسرا نو فروری کو ہوا،8 فروری کا نتیجہ فارم 45 کی شکل میں موجود ہے۔