پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ ؛سی ڈی اے آفیسر ضمانت خارج ہونے پرگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سی ڈی اے افسران کے خلاف پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ پر ڈی جی لینڈ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) افنان عالم ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے افسران کے خلاف پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ پر ایف آئی اے میں درج مقدمہ کے معاملے پر سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمندنے کیس پرسماعت کی۔
سماعت کے دوران افنان عالم کے وکیل نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے دوران انکوائری کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا نابلایا گیا،میں نے اخبار میں پڑھا مجھے بلایا ہی نہیں گیا۔
ایف آئی اے نے عدالت میں بیان دیا کہ انکوائری مکمل ہو چکی، جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ سب کو ان کی گرفتاری کیوں مطلوب ہے، افنان عالم کا کہنا ے کہ میں سرکاری ملازم ہوں بغیر اجازت ملک سے باہر بھی نہیں جا سکتا،میرے وقت میں صرف پلاٹس کی بیلٹنگ ہوئی میں الاٹمنٹ میں شامل نہیں تھا،اختیارات کا غلط استعمال کرپشن رولز میں جرم نہیں ہے۔
پراسکیوٹر نے کہا کہ افنان عالم کے خلاف مزید تفتیش کرنی ہے گرفتاری مطلوب ہے،ان کے دور میں پلاٹس کی الاٹمنٹ ہوئی انہوں نے کیا فائدہ لیا اور کون کون شامل ہے مزید تفتیش کرنی ہے،62 پلاٹس غلط الاٹ کئے گئے ہیں اور 11 پلاٹس کسی اور کو الاٹ کر دئیے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں اضافہ،پٹرول کتنا مہنگا ہوگا؟
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی،درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے حکام نے افنان عالم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔