(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر بارشوں کی پیش گوئی کردی،موسمیات کے مطا بق17 فروری رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگاجبکہ 18 فروری کو ملک کے بیشتر وسطی و بالائی علاقوں میں یہ سلسلہ اپنی لپیٹ میں لے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری رات سے 21 فروری کے دوران ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اسلام آباد راولپنڈی سمیت اٹک چکوال، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی، خوشاب سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کےضلع فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے،پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔