محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کا بجٹ روک لیا

Feb 15, 2024 | 13:59:PM

(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ نے  ادویات ،پٹرول اور یوٹیلیٹی بلز کے بجٹ علاوہ  تمام محکموں کا بجٹ روک لیا۔

حکومت سازی میں تاخیر کے باعث محکمہ خزانہ نے ادویات، پٹرول اور یوٹیلیٹی بلز  کے بجت کے علاوہ  تمام محکموں کا بجٹ روک لیا ہے، محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی حکومت چارج سنبھالے گی تو اس کی  بجٹ   کی منظوری  جاری ہوگی۔

 بجت روکنے والے محکموں میں سٹیشنری سمیت دیگر آپریشنل اخراجات کا بجٹ روکا گیا ، گاڑیوں کی خریداری کا بجٹ جبکہ محکموں کے دفاتر کے اخراجات  بھی روک لئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں اضافہ،پٹرول کتنا مہنگا ہوگا؟

 ذرائع کے مطابق 7  ارب روپے کی ادائیگی روکی گئی ہے, البتہ جاری ترقیاتی کاموں کا بجٹ نہیں روکا گیا ۔

مزیدخبریں