پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا

Feb 15, 2024 | 14:03:PM

Read more!

(24 نیوز)پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔عمر ایوب پی ٹی آئی کے وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار ہوں گے۔بانی پی ٹی آئی آج شام تک احتجاج کی تاریخ دیں گے۔الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔

’امریکاسمیت پوری دنیا نےانتخابات کو مانیٹر کیا‘

اسد قیصر نے کہا ہے کہ عاقب اللہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔ادھر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ امریکا نے ہمیشہ آمروں کی حمایت کی ہے۔امریکاسمیت پوری دنیا نےانتخابات کو مانیٹر کیا۔

ضرور پڑھیں:ججز کو کسی کیخلاف آبزرویشن دیتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے: چیف جسٹس

ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسدقیصر سےکہا تمام فیصلے سیاسی قیادت کی مشاورت سے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر سےکہا کہ سیاسی قیادت حکومت سازی کی تیاری کرے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا سے نئی سیاسی جماعت سے اتحاد پر مشاورت کی گئی اور بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو اتحاد کا ٹاسک دے دیا۔

یاد رہے مسلم لیگ ن نے میاں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے ،پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم ،مسلم لیگ ق سمیت دیگر جماعتوؒں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں