(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کابینہ ارکان کے ہمراہ منصوبے کا افتتاح کیا،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ایف ڈبلیو او کے حکام بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔
مسلسل مانیٹرنگ سے 2سال میں مکمل ہونیوالا منصوبہ 130 روز میں مکمل ہوا،وزیراعلیٰ نے ریکارڈ مدت میں مکمل ہونیوالے پورے منصوبےکا معائنہ کیا،اڈہ پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک8 کلومیٹر رنگ روڈ کی تعمیر کردہ سٹرک کا جائزہ لیا گیا،محسن نقوی نے ملتان روڈ پر رنگ روڈ پراجیکٹ کے انٹر چینج کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو سہولت ہو گی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی کارکردگی کو سراہا،وزیراعلیٰ نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا،محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف ڈبلیو او کے کرنل جمال ،کرنل احمد اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف نے ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا۔