(احتشام کیانی)الیکشن کمیشن نے این 128 لاہور میں عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی لاء کا کہنا ہے کہ میں نے ہدایات لی ہیں الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن واپس لے رہا ہے، الیکشن کمیشن پہلے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ کریگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے، الیکشن کمیشن سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹا دی۔
واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے بیان دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں ؛ بجلی سستی ہونے کا امکان، تجارتی میدان سے اہم خبر آ گئی
ان اے 128؛الیکشن کمیشن نے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
Feb 15, 2024 | 15:05:PM