(24 نیوز)جماعت اسلامی نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا،لیاقت بلوچ نے انتخابی دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اسکے خلاف الیکشن ٹریبونل میں بھی جائے گی،30 سے 40 حلقوں میں نتائج تبدیل کئے گئے، سندھ اور کے پی میں ہمارے امیدواروں کے نتائج تبدیل ہوئے۔
ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا
انہوں نے کہا ہے کہ جعلی نتائج جمہوری عمل کے نام پر دھبہ ہیں، 2024 کے انتخابات ماضی کی طرح متنازع ہیں، سندھ اور کے پی میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کے نتائج تبدیل کرکے انہیں ہرایا گیا، ہم دھاندلی زدہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔