قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راہیں جدا کرلیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی تعریف کی اور انکے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بورڈ انکی ٹیم سے وابستگی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔
ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے باوجود بورڈ حفیظ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے،بحیثیت ٹیم ڈائریکٹر حفیظ کے دور میں پاکستان کو آسٹریلیا کے حالیہ دورہ ٹیسٹ میں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں 5 میچوں کی ٹی20 سیریز میں بھی 1-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :سونا پھر سے مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟