پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریگی

Feb 15, 2024 | 17:38:PM

(ساجد بلوچ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کی اعلیٰ قیادت نے جے یو آئی سے رابطہ کر لیا ، بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں وفد آج رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا،پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے جے یو آئی سے رابط کرکے آج مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلئے وقت مانگا تو انہیں مثبت جواب ملا ہے، ذرائع کے مطابق آج رات کسی بھی وقت بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ان کے ساتھ ملاقات کرے گا، وفد میں بیرسٹر گوہر علی کے ہمراہ اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخوند ذادہ حسین احمد بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے مریم نواز کے مد مقابل وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کر دیا

مزیدخبریں