ڈالر مزید مہنگا،دیگر کرنسیوں نے بھی روپے کو پچھاڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر دوسرے روز بھی بڑھ گئی ، اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں نے بھی روپے کو رگڑا لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق 6 انٹر بینک میں ڈالر 6پیسے مزید مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 279.32 روپے سے بڑھ کر 279.38 روپے پر پہنچ گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسےبڑھ کر 281.60 روپے کا ہوگیا ، دیگر کرنسیز کی بات کی جائے تو یورو70 پیسے مہنگا ہوکر 301.87 روپے کا ہوگیا ، برطانوی پاؤنڈ 8 پیسے کمی کے بعد 353.64 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم 76.75 روپے پر ہی برقرار ہے ،سعودی ریال بھی 74.95 روپے پر برقرار ہے .
یہ بھی پڑھیں : میاں اسلم اقبال پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد