تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے مجھے کہا کہ پارٹی بیچ دیں، اختر اقبال ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عادیہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی ) اختراقبال ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے الزامات کی سیاست کرتے ہیں، مجھ سے کہا گیا کہ پارٹی بیچ کر دبئی چلے جائیں۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ایک بار پھر میرے پاس آئے، تحریک انصاف والوں نے مجھے پارٹی بیچنےکا کہا۔
مجھے کہا گیا کہ آپ پارٹی بیچ کر دبئی چلے جائیں، ہم حق اور سچ کی بات کرنے والے ہیں، ان کا ساتھ کیسے دیں۔
یہ بھی پڑھیے: ن لیگ، پی پی سمیت کسی جماعت کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہے، بیرسٹر گوہر
اختر اقبال ڈار نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور، میاں اسلم اقبال اور کیا دیگر بہترین قیادت ہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 22 سال کی جدوجہد کی؟ کیا تبدیلی لائے؟ میرا دل اور ضمیر مطمعن ہے کہ میں کرپٹ ٹولے کا چیئرمین نہیں بنا۔
اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی ڈار اپنی شفافیت کی لائن پر کھڑی ہے، ہماری پارٹی کے لوگوں نے ووٹ کم لیے، ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا لوگوں کو خریدنے کا۔