خواجہ سعد رفیق کی قومی حکومت بنانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔
سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’’ وفاق میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں، باہمی نفرت عروج پر ہے، شدید معاشی بحران سے نکلنے، تقسیم در تقسیم کا عمل روکنے، سیاسی تناؤ اور باہمی تلخیاں کم کرنے کیلئے انا، ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیے جائیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرائط ، نگران حکومت نے پیٹرول سے پہلے گیس بم گرا دیا، قیمتوں میں بڑا اضافہ
خواجہ سعد رفیق نے مزید لکھا کہ ’’ ایک خاص مدت کیلئے قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پر ٹھنڈے دل سے غور کیا جائے‘‘۔
خیال رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے پوسٹ میں واضح کیا کہ یہ تجویز ان کی ذاتی رائے ہے۔