(روزینہ علی) پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 89 بھکر سے کامیابی پانے والے آزاد امیدوار امیر محمد خان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
انہوں نے یہ اعلان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کے بعد کیا۔
یہ بھی پڑھیے: ن لیگ، پی پی سمیت کسی جماعت کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہے، بیرسٹر گوہر
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر امجد کھاوڑ کے علاوہ شاہد حسن خان اور چوہدری حیات محمود بھی موجود تھے۔