(ارشاد قریشی)انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمہ میں طاہر صادق اور ایمان طاہر کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق ضلعی ناظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق اور ایمان طاہر کی تھانہ حضرو میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ، عدالت نے 9مئی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری 24 فروری تک منظور کرلی،انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے سردار عبدالرازق کے دلائل سماعت کے بعد حکم جاری کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا بڑی سیاسی حریف جماعت سے رابطہ سیاست کے میدانوں میں کھلبلی مچ گئی