بلوچستان، منتخب آزاد اراکین کا کسی بھی جماعت میں ایک ساتھ شمولیت کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان سے منتخب تمام آزاد اراکین کا حکومت سازی یا کسی جماعت میں شمولیت کے بارے میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایک ساتھ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی ولی نورزئی، مولوی نور اللہ، لیاقت لہڑی، بخت محمد کاکڑ، اسفندیار کاکڑ شریک ہوئے جبکہ عبدالخالق اچکزئی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں آزاد اراکین بلوچستان اسمبلی نے ایک ساتھ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، آزاد اراکین مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پی پی 89 بھکر، کامیاب آزاد امیدوار امیر محمد خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے بھی بعض آزاد اراکین اسمبلی سے رابطے کیے ہیں۔
آزاد اراکین اسمبلی نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔
آزاد اراکین کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں صوبے کے عوام کی نمائندگی کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔