آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کی اپنی پرانی دوست کے ساتھ منگنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اپنی پرانی دوست کے ساتھ منگنی کر لی۔
آسٹریلوی وزیر اعظم نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اپنی دوست جوڈی ہیڈن سے منگنی ہونےکا اعلان کیا، انتھونی البانیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جوڈی کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’اس نے ہاں کر دی‘‘۔ تصویر میں جوڈی ہیڈن نے نئی انگوٹھی بھی دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: رشی سونک معشیت ٹھیک کرنے میں ناکام، برطابیہ کساد بازاری کا شکار
خیال رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم البانیز کا نیوساؤتھ ویلز کی سابق نائب وزیر اعظم کارمل ٹیبٹ کے ساتھ ایک 23 سالہ بیٹا ناتھن البانیز ہے، جن سے وہ شادی کے 19 سال بعد 2019 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔