پی بی 44 کوئٹہ، ریٹرنگ آفیسر کو توہین عدالت کا نوٹس، وارنٹ گرفتاری جاری

Feb 15, 2024 | 22:17:PM
پی بی 44 کوئٹہ، ریٹرنگ آفیسر کو توہین عدالت کا نوٹس، وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 44 کے ریٹرننگ آفیسر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کمیشن کے اراکین نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے حلقے سے امیدوار عطا محمد بنگلزئی کے درخواست پر ریٹرننگ آفیسر کے وارنٹ جاری کیے۔

کمیشن نے عطا محمد بنگلزئی کے درخواست پر ریٹرننگ آفیسر کو فارم 49 جاری نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود ریٹرننگ آفیسر نے پرانی تاریخ پر فارم 49 جاری کیا اور یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ کمیشن نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے آج آر او کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس 18 گھوٹکی اوباڑو، آزاد امیدوار جام مہتاب ڈہر کامیاب قرار

آر او کے پیش نہ ہونے پر کمیشن نے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ آر او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد ضلعی پولیس آفیسر کوئٹہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے آر او کو 19 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔