سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر الیکشن کمیشن کے جعلی اکاؤنٹس سامنے آگئے

Feb 15, 2024 | 23:17:PM
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر الیکشن کمیشن کے جعلی اکاؤنٹ سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) دنیا بھر میں استعمال کی جانیوالی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں اور دوسری سیاسی جماعتوں کیخلاف پیغامات جاری کیے جارہے ہیں جبکہ ان جعلی اکاؤنٹس میں کئی اکاؤنٹس ویری فائیڈ بھی ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ان جعلی اکاؤنٹس کیخلاف شکایت درج کروا دی گئی ہے اور یہ اکاؤنٹس جلد بند ہو جائیں گے۔