(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹاربلے باز صائم ایوب اور ماڈل کشف علی کے مغربی لندن میں ایک ساتھ سیرسپاٹوں کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی بھی آج کل لندن میں موجود ہیں،ان کی انسٹاگرام پرصائم ایوب کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی اسٹوریز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
کشف علی کی انسٹاگرام اسٹوریز میں صائم ایوب کو کشف کے ہمراہ بولنگ کرتے اور خوش گوار موڈ میں سیلفیز لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف شاعرڈاکٹر آکاش انصاری کے گھرمیں شارٹ سرکٹ، جُھلس کرچل بسے
دوسری جانب ٹخنے میں لگنے والی چوٹ کے علاج کے سبب لندن جانے والے 22 سالہ کرکٹر صائم ایوب دوبارہ صحت یاب ہو رہے ہیں،تاہم وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔