اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے میٹرز کی فیس 30 ہزار روپے تک بڑھا دی

Feb 15, 2025 | 14:54:PM
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے میٹرز کی فیس 30 ہزار روپے تک بڑھا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اپنے صارفین کو چکر دینے لگی,آئیسکو نے  نئےمیٹرز کی فیس بڑھا دی ،اے ایم آئی میٹرز کی فیس میں تیس ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا .

رپورٹ کے مطابق11 ہزار روپے میں لگنے والا سنگل فیز میٹر کی نئی فیس 35 ہزار روپے کر دی گئی ،3 فیز میٹر کی فیس بڑھا کر 85 ہزار روپے کر دی گئی ،آئیسکو کے وہ ریجن جہاں اے ایم آئی پروجیکٹ لگ چکا ہے وہاں اب نئے میٹر کی درخواستیں اسی نوٹیفکیشن کے تحت لی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل کے گیٹ پر پی ٹی آئی رہنما لڑ پڑے، فواد کے تھپڑ سے شعیب شاہین گر پڑے

راولپنڈی، پنڈی کینٹ اور ٹیکسلا ریجن کے بجلی صارفین پر اضافی رقوم کا فوری اطلاق ہو گا۔

یاد رہے کہ اے ایم ائی کا منصوبہ ایشن ڈویلپمنٹ بینک کے تحت تھا جس میں میٹر شامل تھا،لیکن آئیسکو بورڈ نےمیٹرز کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔