وشال ددلانی کا کنسرٹ کیوں ملتوی کیا گیا؟بڑی وجہ سامنے آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ موسیقار اور گلوکار وشال ددلانی کے حادثے میں زخمی ہونے کی وجہ سے ان کا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی تک حادثے کی تفصیلات یا علاج کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم وشال ددلانی نے خود انسٹاگرام پر اپنے حادثے کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
وشال ددلانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ یہ ایک معمولی حادثہ تھا، میں جلد واپس آؤں گا، جلد ہی پونے میں ملتے ہیں۔
واضح رہے کہ گلوکار وشال کو ساتھی شیکھر کے ساتھ 2مارچ کو پونے میں کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا، تاہم حادثے کے باعث ان کا شو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد کنسرٹ کے منتظمین نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں افسوس کے ساتھ مطلع کرنا پڑ رہا ہے کہ طویل انتظار کے بعد ہونے والا میوزک کنسرٹ جس میں مشہور جوڑی وشال اور شیکھر نے پرفارم کرنا تھا، اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے پاکستانی مردوں نے بہت رلایا ہے" راکھی ساونت کاشکوہ
منتظمین نے بتایا کہ یہ فیصلہ وشال کے ایک حادثے کا شکار ہونے اور زیر علاج ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے،ہم اس تکلیف دہ صورتحال پر معذرت خواہ ہیں، کنسرٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد دوبارہ کیا جائے گا۔