9 مئی مقدمات:شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں اور ٹرائل کی سماعت 3مارچ تک ملتوی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(عمران مہر) 9 مئی واقعات کے تین مقدمات میں شاہ محمد قریشی کی عبوری ضمانتوں اور ٹرائل کی سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
ملتان میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے کے مقدمات کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سماعت کی ،عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 3 مارچ تک توسیع کردی۔
خیال رہے شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے۔
واضح رہےشاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ کے تین مختلف مقدمات درج ہیں، ان پر شہریوں کو مشتعل کرنے کی ترغیب دینے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ فواد چوہدری کاصلح ہونے کا دعویٰ شعیب شاہین نے جھوٹ قرار دیدیا