ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر16پیسے مہنگاہوا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اشرف خان)ایک ہفتے کے دوران روپے پر پریشر رہا ،ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں انٹربینک میں ڈالر 279.05 روپے سے بڑھ کر 279.21 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا،ایک ہفتےمیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.90 روپے سے بڑھ کر 281.06 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کو مہنگی بجلی سے بچانے کا مشن ، حکومت نے مزید 5 لاکھ سولر پینلز کی منظوری دیدی
ایک ہفتےمیں اوپن مارکیٹ میں یورو 2.61 روپے مہنگا ہوکر 294.70 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتے میں برطانوی پاونڈ 3.84 روپے مہنگا ہوکر 353.57 روپے کا ہوگیا،
ایک ہفتے میں یو اے ای درہم 4 پیسےبڑھ کر 76.54 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتے میں سعودی ریال 4 پیسے بڑھ کر 74.79 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:انجری کا شکاراہم کھلاڑی چیمپئینز ٹرافی کیلئے فٹ قرار،کرکٹ کی میدان سے بڑی خبر آگئی